اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کا شہید اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد: بھارت کے خلاف “معرکہ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے ان کے گھر کا دورہ کیا۔وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے شہید کے عزم، فرض شناسی اور بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف جیسے بہادر بیٹے وطن کی مٹی کا فخر ہیں۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی راولپنڈی میں شہید کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔
انہوں نے شہید کے والد اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لیڈر عثمان یوسف کی قربانیوں نے شہید کے کے لیے
پڑھیں:
یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام
14 اگست وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کا خواب پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا۔ یومِ آزادی محض جشن نہیں بلکہ قربانیوں اور جدوجہد کی عظیم داستان ہے۔
یومِ آزادی معرکۂ حق پر شہداء کے اہلِ خانہ نے وطن کے نام خصوصی پیغام دیے۔
لانس نائیک عامر عباس شہید کے بھائی نے کہا کہ 14 اگست وہ دن ہے جب بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد پاکستان آزاد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت میں زخمی پاک فوج کے 2 مزید جوان شہید، فوج کے شہدا کی تعداد 13 ہوگئی
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہماری آزادی کی یاد، قربانیوں اور ہمت کی داستان ہے۔ یہ دن ہمارے اسلاف کی قربانیوں اور سپاہیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہے اور سرحدوں کے نگہبان سپاہیوں کی عظمت کا پیغام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہر محاذ پر قوم کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہے۔
نائیک ماجد شہید کے بیٹے نے کہا کہ کارگل کی بلندیوں سے سیاچن کے برف پوش میدانوں تک ہمارے جوان ہمیشہ سب سے آگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:باجوڑ واقعہ: کے پی حکومت کا شہدا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان
انہوں نے کہا کہ جنگ سے لے کر قدرتی آفات تک عوام کی خدمت میں افواج پاکستان ہمیشہ پیش پیش ہیں، اور یوم آزادی پر اپنے ملک سے محبت اور محافظوں کے لیے دعا ہمارا فرض ہے۔
نائیک ماجد شہید کی بیٹی نے کہا کہ “یوم آزادی پر ان محافظوں کو یاد رکھیں جو آزادی کے لیے جان نچھاور کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شہیدوں کی قربانیوں کا صلہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے محافظوں کے لیے دعا کریں جو ہر لمحہ جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فوج شہدا کارگل لانس نائیک عامر عباس شہید