کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ’’لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی جرأت اور بہادری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی سنہری حروف میں لکھی جائے گی‘‘۔
7 مئی کا تاریخی معرکہ: مختلف ممالک کی پاک فضائیہ میں دلچسپی بڑھ گئی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ’’ایسے بہادر سپوتوں کی بدولت وطن محفوظ ہاتھوں میں ہے،مادرِ وطن کے لیے لیفٹیننٹ صفی اللہ شہید کی قربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائے گی‘‘۔
اس موقع پر کمانڈر 12 کور اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے میجر احمر رضا شہید کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کی اور تعزیت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کہا کہ’’میجر احمر رضا شہید کی جرأت و بہادری پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،میجر احمر رضا شہید کی قربانی بھی سنہری حروف میں لکھی جائے گی‘‘۔
شوہر نے پوڈکاسٹ انٹرویو دیکھ کر پسند کیا: تزئین حسین نے دلچسپ کہانی سنادی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ’’میجر احمر رضا شہید جیسے سپوت ہی وطن کی اصل طاقت ہیں،ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی‘‘۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان میجر احمر رضا شہید کی قربانی نے کہا کہ شہید کی جائے گی
پڑھیں:
پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
پشاور:گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گڑھی قمر دین میں بارودی مواد دھماکے میں زخمی اور بعد ازاں ایل آر ایچ اسپتال میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار محمد سجاد کی نماز جنازہ آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا پولیس محمد علی بابا خیل، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، فوجی افسران، ایس ایس پی کوارڈی نیشن خالد خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، سی ٹی ڈی آفیسرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، پولیس افسران اور پاک آرمی حکام نے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
قائم مقام آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس محمد علی بابا خیل اور سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید محمد سجاد کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔