ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دور مکمل
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان 3 سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے جو 2 گھنٹے تک جاری رہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی میزبانی میں 2022 کے بعد روس اور یوکرینی حکام کے درمیان پہلی دفعہ براہ راست مذاکرات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ترک وزیرخارجہ اورانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔
اس حوالے سے ترک وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ یوکرین اور روس مذاکرات کا یہ دور مکمل ہوگیا ہے اور دونوں ممالک کےدرمیان2گھنٹےبات چیت جاری رہی۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے جب کہ روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا چاہتا ہے۔
استنبول میں امن مذاکرات کا دور ختم ہونے کے بعد خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی عہدیدار نے کہا کہ آج روس، یوکرین مذاکرات کا مزید کوئی دور طے نہیں لیکن امکان موجود ہے، روسی وفد کو ماسکو سے مزید ہدایت ملتی ہیں تو ممکن ہے آج کچھ ہوجائے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوجاتے ہیں تو روس کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان سال 2022 سے جنگ جاری ہے اور مختلف رپورٹس کے مطابق اب تک دونوں ممالک میں ہزاروں افراد (بشمول فوجیوں) کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ اربوں ڈالرز کا انفراسٹکچر بھی تباہ ہوچکا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذاکرات کا کے درمیان کے مطابق
پڑھیں:
وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔
چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔