لاہور ہائیکورٹ کے 26ججز آئندہ ہفتے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے،روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 26ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ نئے ترمیم شدہ روسٹر کے مطابق 12ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر جبکہ 26 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت دیگر کیسز پر سماعت کریں گے۔
(جاری ہے)
روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جو 5جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ اہم بنچز میں جسٹس عالیہ نیلم و جسٹس عبھر گل خان (مختلف کیسز)جسٹس شہباز رضوی و جسٹس طارق محمود باجوہ (نیب و انسداد دہشت گردی)جسٹس شمس محمود مرزا و جسٹس عابد حسین چٹھہ (بینکنگ و کمرشل اپیلیں)جسٹس فاروق حیدر و جسٹس علی ضیا باجوہ (قتل و فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سماعت کریں گے
پڑھیں:
علی رضا عابدی قتل کیس، سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی
استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو دہشتگردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان میں عبد الحسیب، محمد فاروق غزالی اور ابوبکر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی کے مقدمہ قتل کیس میں ماتحت عدالت کے فیصلے کیخلاف سزا یافتہ ملزمان کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزم ابوبکر اور محمد فاروق غزالی کے وکیل عماد غفار ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ عماد غفار ایڈووکیٹ ملزم عبد الحسیب کی پیروی بھی کررہے ہیں۔ عدالت نے اپیل کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
استغاثہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزمان کو دہشتگردی ایکٹ میں بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملزمان میں عبد الحسیب، محمد فاروق غزالی اور ابوبکر شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان پر ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ ملزم محمد فاروق، حسنین، غلام مرتضی عرف کالی چرن مفرور ہیں۔ ملزمان کیخلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی رضا عابدی کو دسمبر 2018ء میں قتل کیا گیا تھا۔