آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
آج 17 مئی 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر (hypertension) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: "اپنا بلڈ پریشر درست طریقے سے ناپیں، اسے قابو میں رکھیں، اور لمبی زندگی گزاریں!"۔
ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی بروقت تشخیص اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کو اکثر "خاموش قاتل" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں 1.
پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر ایک سنگین مسئلہ ہے، جہاں لاکھوں افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق، نوجوانوں میں بھی ہائی بلڈ پریشر کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو کہ طرزِ زندگی میں تبدیلیوں، ذہنی دباؤ، اور غیر صحت بخش خوراک کا نتیجہ ہے ۔
بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کیلئے ماہرین درج ذیل اقدامات کی تجویز دیتے ہیں:
صحت مند وزن برقرار رکھیں: جسمانی وزن کو مناسب حد میں رکھنا دل پر دباؤ کم کرتا ہے۔ متوازن غذا اپنائیں: پھل، سبزیاں، کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات، اور کم نمک والی غذا کا استعمال کریں۔ روزانہ ورزش کریں: روزانہ کم از کم 30 منٹ کی جسمانی سرگرمی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہے۔ تمباکو نوشی اور الکحل سے پرہیز کریں: یہ دونوں عوامل بلڈ پریشر کو بڑھا سکتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کو کم کریں: یوگا، گہری سانسیں، اور مراقبہ جیسے طریقے ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں ۔ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی بلڈ پریشر بلڈ پریشر کو
پڑھیں:
پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری، لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔