حکومتِ سندھ کا چین کے تعاون سے منی ٹرک اسمبلنگ لائن کراچی میں قائم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
—ویڈیو گریب
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں سپر منی ٹرک پلانٹ لگانے پر رضامند ہیں، جس سے مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہو گا۔
اس موقع پر سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
چین میں سپر منی ٹرک کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر حکومتِ سندھ اور چین کے تعاون سے منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک منصوبہ پاک چین صنعتی اشتراک اور تکنیکی تعاون کی شاندار مثال ہے، جو دونوں ممالک کے لیے ترقی اور خوش حالی کے نئے دروازے کھولے گا۔
انوں نے کہا کہ چینی کمپنی چیری ہولڈنگ اور پیڈی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کردہ سپر منی ٹرک ایک انقلابی ایجاد ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک گاڑی شہری و دیہی علاقوں میں لاجسٹکس کے مسائل کا حل ہے، یہ پائیدار، سستی اور قابلِ رسائی ٹرانسپورٹ کا نمونہ بھی پیش کرتا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سپر منی ٹرک جدید انجینئرنگ، ذہین ڈیزائن اور ماحولیاتی موافقت کا حسین امتزاج ہے، جو پاکستان میں ہلکی کمرشل گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سپر منی ٹرک کی اسمبلنگ لائن جلد ہی کراچی میں قائم کی جائے گی، جو پاکستان میں صنعتی ترقی، مقامی پرزہ سازی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے عمل کو تیز کرے گی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ یہ منصوبہ کراچی کو گاڑی سازی کے میدان میں ایک علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کی جانب پہلا عملی قدم ہے، سندھ حکومت کی جانب سے ضوابط پر مبنی معاونت، بنیادی ڈھانچے کی تیاری، مقامی افرادی قوت کی تربیت سمیت ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے چین میں سپر منی ٹرک کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ سپر منی ٹرک کی بنیادی خصوصیت اس کی وہ استعداد ہے جس کے تحت اسے آسانی سے ایک سپر منی کار میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو کی وژنری قیادت کی تعریف کی۔
تقریب میں وزیرِ توانائی سندھ، سید ناصر حسین شاہ اور بجٹ پیٹرولیم انویسٹمنٹ ہولڈنگز کمپنی، ہانگ کانگ کے گروپ سی ای او زاہد بشیر بھی شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سپر منی ٹرک سپر منی ٹرک کی کراچی میں نے کہا کہ
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی طاقتوں کے ساتھ تعلقات میں نئی کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایرانی صدر کے اس فیصلے سے قبل ایرانی پارلیمنٹ اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل بھی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کی منظوری دے چکے تھے۔ صدر پزشکیان کے اس اعلان کو ایران کی جوہری خودمختاری اور مغربی دباؤ کے خلاف مضبوط مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی مزید مشکل ہو سکتی ہے، جبکہ خطے میں تناؤ میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
Post Views: 4