وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا تین روزہ دورہ کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ 19 تا 21 مئی پر مشتمل ہے, اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت چین کا دورہ کررہے ہیں۔ دورے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہو گی، ملاقات میں جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بااہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسکے علاوہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔
کمرشل گاڑیاں ؛ 4 ماہ میں 5 چھنینی جبکہ 317 چوری کی گئیں
دورہ پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا, پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط جاری ہیں ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ائرلینڈمیں نامزد سفیر مریم آفتاب کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-5
اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ میں پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری(امریکا) کے طور پر مریم آفتاب کی پیشہ ورانہ مہارت اور گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے، ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششیں پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی رابطے مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کے کے لیے پورے عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔