وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ چین کی اہم تفصیلات سامنےآگئیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
انور عباس: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہم دورہ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل چین کے لئے روانہ ہونگے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد حالیہ خطے کی صورتحال پر مشاورت کرنا ہے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کریں گے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چین نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔