معرکہ حق میں تاریخی فتح، بھارت کے جھوٹ بے نقاب ، پاکستان نے ڈوزیئرجاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش،بنیادی حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، مستند بین الاقوامی میڈیا رپورٹس بھی ڈوزیئر کا حصہ
بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں ، گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کاماحول بنایا، پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا ذکر
پاکستان نے معرکہ حق میں تاریخی فتح پر بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے ڈوزیئرجاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ڈوزیئرمیں آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئے ہیں۔آپریشن بنیان مرصوص کے حقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈوزیئر کے متن کے مطابق پاکستان امن کاعلمبردار ہے اور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرے گا۔ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را س سے منسلک سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے ہیں۔بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکے جنگ کاماحول بنایا، بین الاقوامی میڈیا حتی کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام نے پہلگام فالس فلیگ اور بھارتی میڈیا کے گھناؤنے کردارپرسوالات اٹھائے ۔ڈوزیئرمیں پاکستان کی جانب سے بھارت کوپہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مخلصانہ کاوشوں کا بھی ذکرہے ، بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے ، عورتیں اورشہری شہید ہوئے ۔ذرائع نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے تمام شواہد ڈوزیئرمیں پیش کیے گئے ہیں،پاکستان نے اپنے دفاع اور بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا۔آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت کو دھول چٹا دی اوربھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف بھارتی ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔صرف ان بھارتی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پرحملے کیے گئے ، ڈوزیئرمیں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئی ہے ۔سفارتی ماہرین نے کہا کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے ،پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا ہے ،پاکستان نے سچائی اور حقائق بیان کرکے بھارتی جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا کو زمین بوس کر دیا ہے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص بھارتی جارحیت کے پہلگام فالس فلیگ میں تاریخی پاکستان نے کیے گئے پیش کی
پڑھیں:
بھارتی سرمایہ کار ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور، مودی سرکار پھر بے نقاب
مودی راج میں بھارتی سرمایہ داروں کا مستقبل غیر محفوظ قرار دینے جانے سے متعلق ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔
ہینلی رپورٹ کا انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی کا معاشی ماڈل نعروں تک محدود ہے، درحقیقت بھارت کے سرمایہ دار طبقے کا مستقبل بھارت میں غیر محفوظ ہوچکا ہے۔
2025 کی ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ نے بھارت کی معاشی صورتحال کا پردہ فاش کر دیا۔
ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ 2025 کے مطابق 2025 میں بھارت سے تقریباً 3500 ہائی نیٹ ورتھ افراد (HNWI) کا ملک چھوڑ کر جانے کا ارادہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑے پیمانے پر برین ڈرین مودی سرکار کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت میں برین ڈرین مالی نقصان کے ساتھ ساتھ بھارت کی انٹرپرینیور صلاحیتوں اور قیادت کی ایک بڑی کمی کا آغاز بھی ہے۔
ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مودی کے زیر قیادت بھارت کا ہنر مند طبقہ روز بروز کمزور ہوتا جا رہا ہے، مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی کو ترجیح ملک کی ترقی کو قربان کر رہی ہے، نتیجاً سرمایہ دار طبقہ بھارت سے بھاگ رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت میں سیاسی عدم استحکام، سماجی انتشار اور پالیسیوں پر عوام کا اعتماد بھی ختم ہوتا جا رہا ہے۔
ینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ کے مطابق بھارتی اشرافیہ 26 ارب ڈالرز کی دولت کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کی تیاری میں مصروف ہے۔ بھارتی اشرافیہ برطانیہ امریکہ اور امارات جیسے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ بھارت کی اقتصادی ترقی کے باوجود اشرافیہ کا ملک چھوڑنا معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
مودی کے زیر قیادت حالیہ برسوں میں کارپوریٹ ٹیکس ریگولیٹری دباؤ اور سیاسی عدم استحکام نے سرمایہ دار طبقے میں بے چینی کو جنم دیا۔
بھارت کی چمکتی معیشت صرف میڈیا کی زینت ہے تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نکلے، جبکہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رکھنے میں کامیاب
مودی کے بلند و بانگ ترقی کے دعوے جھوٹ ثابت، ملک کے ارب پتی افراد مستقبل کے لیے مغرب کا رخ کرتے نظر آرہے ہیں۔
Post Views: 4