کرناٹک کے ضلع تُماکور میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 7 اگست کو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک آوارہ کتا انسانی بازو منہ میں لیے گھوم رہا ہے۔ پولیس فوراً  کوراٹاگیرے کے چِمپُوگاناہلّی گاؤں پہنچی، جہاں سے 5 کلومیٹر کے دائرے میں تلاشی کے دوران عورت کے جسم کے ٹکڑے 19 مختلف مقامات سے برآمد ہوئے، البتہ سر غائب تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ مقتولہ ایک خاتون ہے۔ اس کے جسم پر موجود زیورات سے ظاہر ہوا کہ یہ واردات لوٹ مار کے لیے نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیے انڈیا: ضعیف خاتون کو ‘چڑیل’ قرار دے کر قتل کردیا گیا، منصوبہ 5 سال پرانا تھا

لاپتہ خواتین کی فہرست میں 42 سالہ بی لکشمی دیوی عرف لکشمی دیواما کا نام نمایاں ہوا، جنہیں شوہر باسوراج نے 3 اگست کو بیٹی تیجسوی کے گھر سے روانہ ہونے کے بعد لاپتہ رپورٹ کرایا تھا۔ 2 دن بعد، مقتولہ کا سر کوراٹاگیرے کے ایک سنسان مقام سے ملا، جسے شوہر نے شناخت کر لیا۔

سفید ایس یو وی اور جعلی نمبر پلیٹیں
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ 3 اگست کی دوپہر ایک سفید ایس یو وی ہانومانتاپورا سے کوراٹاگیرے کی سمت گئی تھی، جس پر آگے اور پیچھے الگ الگ جعلی نمبر پلیٹیں لگی ہوئی تھیں۔ مزید سراغ ملا کہ گاڑی پہلے ستیش نامی کسان کے نام رجسٹر تھی، لیکن اصل خریدار تُماکور میں رہنے والا دانتوں کا ڈاکٹر رام چندر تھا۔

رشتے میں تنازع
ڈاکٹر رام چندر مقتولہ کی بیٹی تیجسوی کے شوہر ہیں۔ پولیس کے مطابق، ڈاکٹر کو شک تھا کہ ساس اس کی شادی میں مداخلت کر رہی ہے اور بیٹی پر غلط دباؤ ڈال رہی ہے۔ وہ اس بات کو اپنے خاندان کے لیے خطرہ سمجھتا تھا۔ 6 ماہ قبل ڈاکٹر نے ساس کے قتل کا منصوبہ بنایا، ایس یو وی ستیش کے نام پر خریدی اور ستیش اور کرن کو 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کر کے اپنے ساتھ ملا لیا۔ جب کہ 50 ہزار روپے ایڈوانس میں دیدیے۔

یہ بھی پڑھیے شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

قتل اور اعضا کی منتقلی
3 اگست کو لکشمی دیوی جیسے ہی بیٹی کے گھر سے نکلیں، ڈاکٹر نے لفٹ دینے کے بہانے انہیں گاڑی میں بٹھایا۔ گاڑی کے اندر ستیش اور کرن پہلے سے موجود تھے۔ انہوں نے خاتون کو گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش ستیش کی زمین پر لے گئے۔ اگلے دن، تیز دھار اوزار سے جسم کو جوڑوں سے الگ کر کے 19 سنسان مقامات پر پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق، جسم کاٹنے کا عمل انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے  مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا

پولیس نے ڈاکٹر رام چندر، ستیش اور کرن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرناٹک خاتون قتل.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

کراچی میں مختلف بخار کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں مختلف اقسام کے بخار کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ زرایع کے مطابق سول اسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ وائرل بخار کے کیسز میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سول اسپتال میں روزانہ تقریباً 300 مریض موسمی بخار، ملیریا اور ڈینگی کے علاج کے لیے آ رہے ہیں جبکہ جناح اسپتال میں بھی یومیہ 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری خوراک سے پرہیز کریں، ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گندگی اور آلودگی بخار اور انفیکشن پھیلنے کی بڑی وجوہات ہیں، لہٰذا متاثرہ افراد ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اینٹی بائیوٹک استعمال نہ کریں۔

یہ صورتحال ماہرین صحت کے مطابق وبائی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے اگر احتیاط نہ برتی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام:ڈاکٹر نے ڈاکٹر کو غلط انجکشن لگا لکر اندھا کردیا
  • ایشیا کپ فائنل: شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی
  • وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی خاتون صحافی کو لاجواب کردیا
  • جاپان: بیٹی کی لاش 20 سال تک فریزر میں رکھنے پر خاتون گرفتار
  •  20 سال  تک بیٹی کی لاش کو ڈیپ فریزر میں رکھنے والی جاپانی خاتون گرفتار
  • کراچی میں مختلف بخار کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے
  • صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پر ڈالا گیا: پی ٹی اے
  • میو ہسپتال سے نامعلوم خاتون 2 روز کی بچی اغوا کرکے فرار 
  • بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس
  • چیچہ وطنی،غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی، ملزم فرار