لاہور میں خونی کھیل، باپ نے بیوی، بیٹی، سسر اور بھتیجے کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
لاہور:
ہئیر کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، گھریلو جھگڑے نے قیامت ڈھا دی، سفاک ملزم نے بیوی، بیٹی، بھتیجے اور سسر کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات رات گئے پیش آئی، جہاں ملزم عمران نے انتہائی بے دردی سے چار افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین میں بیوی فوزیہ، بیٹی زینب، سسر مرزا اور بھتیجا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل باپ نے چھوٹی بیٹی پر بھی حملہ کیا، جو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں چھوٹا بیٹا بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عمران واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :