کراچی: جانوروں کا بیوپاری ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی کے دوران ملزمان بیوپاری کے 12 بکرے چھن کر فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے بیوپاری زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیوپاری میاں داد زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا فائرنگ کے بعد ڈاکو میاں داد بیوپاری سے 12 بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔
بیوپاری نے پولیس کو بتایا کے 3 مسلح افراد پولیس کی وردی میں آئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
متاثرہ بیوپاری عمر کوٹ سے بکرے لے کر فروخت کے لیے آیا تھا۔
زخمی بیوپاری میاں داد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔