ملیر جیل سے قیدی دیوار توڑ کر فرار، علاقے میں شدید فائرنگ، آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی:
ملیر جیل سے قیدی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس متحرک ہوگئی اور ان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جبکہ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 12 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے، اس دوران شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی جیل حسن سہتو اور ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کچھ قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
لڑکا اورلڑکی غیرت کے نام پرقتل ،بلوچستان سے ایک اورانتہائی افسوسناک خبر آگئی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب لڑکی اور لڑکے کوغیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی غیرت کے نام پر قتل کا دوہرے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔
Post Views: 3