لاہور: اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی کے الزامات، 12 پولیس اہلکاروں کو سزائیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور میں اختیارات سے تجاوز کرنے اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر 12 پولیس اہلکاروں کو سزائیں سنا دیں گئیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 12 اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز، غفلت، بدعنوانی کے الزامات تھے، شہریوں کی شکایات پر انکوائریاں کی گئیں جس میں جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق محکمۂ پولیس میں سزا اور جزا کا سلسلہ جاری ہے، 12 اہلکاروں کو سزا کا فیصلہ انکوائریوں کے بعد سنایا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کرپشن، قانون کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اختیارات سے تجاوز
پڑھیں:
خیبر، دہشتگردوں نے جرگہ مذاکرات پر مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا
ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔ خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔ ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔