کراچی:

شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے جناح اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔

اہلخانہ کا الزام ہے کہ مقتول احسان کو کسٹم اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔

اہلخانہ کے مطابق، مقتول کی گاڑی میں ایرانی خشک دودھ موجود تھا، جسے کسٹم اہلکاروں نے روکا تھا۔ جب ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، تو کسٹم کے اہلکار سمیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احسان کی موت واقع ہو گئی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ احسان کو سر میں گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

مقتول کے اہلخانہ نے اس واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ کیا بلوچوں کو جینے کا حق نہیں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بھی اس واقعے میں ملوث ہے، اور کسٹم اہلکاروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

اہلخانہ نے الزام لگایا کہ کسٹم اہلکار سمیر کے ساتھ عادل بھٹی بھی موجود تھے، جنہوں نے فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقتول کا ساتھی شاہزیب اسپتال سے لاپتہ ہے، جسے پولیس اسپتال سے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

مقتول کے اہلخانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انصاف نہیں ہوا تو وہ اپنی احتجاجی کارروائی جاری رکھیں گے اور لاش کے ہمراہ کسٹم آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اہلخانہ نے

پڑھیں:

بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ جاوید نے کہا کہ محکمہ صحت میں بائیو میٹرک کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جو ڈاکٹر یا اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، پنجاب میں جس طرح تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت اکیلے قابو نہیں پاسکتی، گجرات میں 4 روز تک پانی کھڑا رہا وہاں کے کسی وزیر نے بیان نہیں دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں صرف شہر کے نہیں پورے ملک سے مریض آتے ہیں اور بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال ہی اٹھارہے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری اسپتالوں میں ایم آر وائی مشینیں خراب ہیں لیکن سیکرٹری صحت نے بتایا ٹیکنیکل اسٹاف جان بوجھ کر ایم آر آئی مشینیں خراب ہونے کا بتاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا ٹیکنیکل اسٹاف جان بوجھ کر کہتا ہے ایم آر آئی مشینیں خراب ہیں تاکہ لوگ پرائیویٹ اسپتالوں سے ٹیسٹ کرائیں، اس عمل پر ٹیکنیکل اسٹاف کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، کچھ کی نوکریاں بھی ختم کی ہیں، دیگر کیخلاف انکوائری ہورہی ہے۔

سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ حکومت محکمہ صحت پر جتنا پیسہ لگارہی ہے کسی اور شعبے میں نہیں لگا رہی، کراچی کے اسپتالوں میں صرف شہرکے نہیں پورے ملک سے مریض آتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بلوچستان کا پورا بوجھ بھی کراچی کے سول اور جناح اسپتال  اٹھارہے ہیں، اسپتالوں کی کیپسٹی سے زیادہ مریض ہیں اس لئے صفائی کے معاملات ہیں، سندھ کا میڈیکل سسٹم باقی تمام صوبوں سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں بائیو میٹرک کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے، جو ڈاکٹر یا اسٹاف ڈیوٹی پر نہیں ہوگا ان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت اکیلے قابو نہیں پاسکتی، گجرات میں 4 روز تک پانی کھڑا رہا وہاں کے کسی وزیر نے بیان نہیں دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • حب چوکی پر بس سے اسمگل شدہ سامان نکل آیا، ضبط کرنے پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج، کسٹم کی ہوائی فائرنگ
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف
  • کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ