کراچی: راشد منہاس روڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا جو کہ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور نے اسلحہ کے زور پر حارث سے اٹھک بیٹھک کروائی، حارث نے معافی تلافی کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔
زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران پولیس اہلکار نے اپنا نام شہریار بتایا اور کہا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے۔
زخمی اہلکار نے بتایا کہ وہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل شریف آباد میں تعینات ہے۔
پولیس اہلکار جناح اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑگیا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔