سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر حملے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیرپور ٹنڈو مستی میں سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں قتل اور پولیس مقابلے سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
حراست میں لیے گئے 20 سے زائد مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔
سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر 2 روز قبل ٹنڈو مستی میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈیوٹی سے انکار پر پختونخوا پولیس کے 42 اہلکار معطل
خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر 42 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔پولیس اعلامیے کے مطابق احکامات کے باجود اہلکار چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر نہیں گئے تھے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ان اہلکاروں سے جواب طلب کرے گی۔