شیخوپورہ: ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ، زیرِ حراست ملزم ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکوؤں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں 14 سالہ نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد اہلکاروں نے دورانِ حراست تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تشدد کے باعث محمد عرفان جاں بحق ہو گیا تھا، عرفان کی گرفتاری کے مقاصد کیا تھے؟ اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 4 پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔