نائجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نیتجے میں 151 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ نائیجر کا وسطی علاقہ موکوا متاثر ہوا ہے جس میں 500 سے زائد خاندان سیلاب سے متاثر، تین سو سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ 600 سے زائد مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ کارکن لاشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق مٹی اور ملبے کو اٹھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب کے باعث 3000 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے جبکہ265 مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث رہائشی ملبے میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے نظر آئے جبکہ سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-20
راولپنڈی /میران شاہ /پشاور /ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور تھانے میں دھماکے سے اہلکار شہید ہوگیا۔ ہنگو میں بم دھماکے ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں پاک ،افغان سرحد کے قریب فورسز کی کارروائی میں 2 خوارج ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابقشمالی وزیرستان میں پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے‘ ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ اوعمران الدین سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس قافلے کو نشانہ اس وقت بنایا گیا جب پولیس افسران سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہوئے۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے شہید اہلکار کی نماز جناز ہ کے بعد دعا کررہے ہیں، چھوٹی تصویر میں سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں دھماکے بعد شعلے بلند ہورہے ہیں

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکا، 23 افراد ہلاک
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • میکسیکو کی سپرمارکیٹ میں دھماکہ، کم از کم 23 افراد ہلاک
  • دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
  • سمندری طوفان نے کیوبا، جمیکا اور ہیٹی میں تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 60 ہوگئی
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • نیویارک میں موسلادھار بارش سے تباہی‘ 2افراد ہلاک