بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گیس پائپ لائن

پڑھیں:

ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

پنجاب پولیس نے ضلع ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی خان پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اور اس دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیاں ناکام، 16 خوارج گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی علاقے کا محاصرہ کرکے کارروائی کی تو دہشتگرد پولیس پارٹی پر حملہ آور ہوگئے۔ تاہم مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے 4 امن دشمنوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ دیگر دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس جلد از جلد دیگر شرپسند عناصر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جائےگی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر نگرانی ڈی پی او سید علی کی قیادت میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں میانوالی: پنجاب پولیس نے خوارج کے دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد ہلاک

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بھی پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پنجاب پولیس دہشتگرد ہلاک ڈی جی خان فتنہ الخوارج وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا دھماکا ، بڑا نقصان ہو گیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان: 6 روز قبل کیے گئے دوہرے قتل کا ملزم مقتولین کا پڑوسی نکلا
  • کوئٹہ، مشرقی بائی پاس پر پولیس وین کے قریب دستی بم دھماکہ
  • کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 4 شدید زخمی
  • ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4 خوارجی دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ غازی خان: پنجاب پولیس نے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائی، 4خوارجی دہشت گرد ہلاک
  • جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافر آف لوڈ، حراست میں لے لیا گیا
  • بنوں: ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا