Express News:
2025-09-18@13:40:51 GMT

کراچی: فائرنگ کی زر میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر کی تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آبادنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی کھنڈو گوٹھ آصف اور اس کے بھائی ظفر ولد خان محمد کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ملزم ظفر نے اپنے بھائی آصف کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے لیے گھر کے قریب قائم اس کے واٹر فلٹر پلانٹ کے قریب فائرنگ کی تھی جس میں وہ تو معجزانہ طور پر محفوط رہا تاہم، فائرنگ کی زد میں آکر 22 سالہ اسامہ سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے 36 سالہ جمیل اور 8 سالہ شایان زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔مقتول کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول اسامہ ذہنی معذور تھا جو فائرنگ کے وقت وہاں پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں۔مقتول اسامہ اسی علاقے کا رہائشی ہے جس کی لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نارتھ ناظم ا فائرنگ کی

پڑھیں:

کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • کراچی: گلشنِ معمار میں فائرنگ، پنکچر لگوانے والا پولیس اہلکار جاں بحق
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • نارتھ کراچی میں گھر سے ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف
  • مالی تنازع پر عدالت آنے والے بھائیوں پر فائرنگ، 1 جاں بحق
  • کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ