معرکہ حق کے بعد اب معیشت کی بحالی ہمارا ہدف ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے جدید آئی ٹی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ صوبے بھر کے 3 ہزار اسکولوں میں روزانہ ناشتہ فراہم کیا جا رہا ہے، عوام کی خدمت، تعلیم کا فروغ اور سماجی فلاح و بہبود میرے مشن کا حصہ ہیں اور یہ منصوبے بلاتعطل جاری رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے، جہاں معرکہ حق و باطل کے بعد اب اصل چیلنج ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، تعلیم کا فروغ اور سماجی فلاح و بہبود میرے مشن کا حصہ ہیں اور یہ منصوبے بلاتعطل جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد رمضان کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے منعقدہ انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں 35 خوش نصیب افراد کو پلاٹس، 27 کو عمرہ کے ٹکٹس، 11 کو موٹر بائیکس جبکہ ایک فرد کو کاروبار کے لیے دکان کے کاغذات دیئے گئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے جدید آئی ٹی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ صوبے بھر کے 3 ہزار اسکولوں میں روزانہ ناشتہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مختلف ویلفیئر اداروں کے نمائندوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز بھی پیش کیں۔
گورنر سندھ نے حاجی مسعود پاریکھ کو دکھی دلوں کا سہارا قرار دیتے ہوئے ان کی سماجی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ ہمیشہ سچ اور حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ بعدازاں، سرسید یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن میں گورنر سندھ نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دیں جن میں عراق کے سفیر حامد عباس، قونصل جنرل عمان کی اہلیہ مریم، شہباز ظہیر، اور فرخ مہتاب چاولہ شامل تھے جبکہ یو اے ای کے قونصل جنرل کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے فلاحی کاموں میں ریحان چاولہ کے تعاون کو سراہا اور پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دوست ممالک کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔