اسرائیل کے علاقے کفر قاسم ایک ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ عدی شعبان اور 29 سالہ سعید شعبان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں کا تعلق شہر لُد سے تھا جن میں عدی کی منگنی آنے والے کل (اتوار) کو ہونا تھی جب کہ سعید دو بچوں کا باپ ہے۔

عدی شعبان معروف ٹیکسی ڈرائیور امین شعبان کا بیٹا تھا جو 2016 میں تل ابیب میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے میں مارے گئے تھے۔

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مشتبہ ملزم 22 سالہ نوجوان کا تعلق رملہ شہر سے ہے۔ واقعہ خاندانی رنجش کا لگتا ہے۔

اس واقعے کے بعد رواں برس اسرائیل میں آباد عرب برادری میں ہونے والے پُرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی۔

ادھر نیشنل سیکیورٹی کے وزیر ایتمار بن گویر پر ملک کے عرب علاقوں میں بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

ان کے دور وزارت کے پہلے سال 2023 میں عرب برادری میں قتل کی شرح تاریخی سطح پر پہنچ گئی تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دو گنا تھی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم