BRYANSK/RUSSIA:

روس کے سرحدی علاقے بریانسک میں ایک خوفناک حادثے کے دوران ایک ہائی وے پل  بھاری گاڑیوں سمیت ٹوٹ کر ریلوے ٹریک پر آ گرا، جس کی زد میں پل کے نیچے سے گزرنے والی ٹرین آ گئی، حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ یوکرین کی سرحد سے تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) کے فاصلے پر پیش آیا، جس کے باعث اس واقعے کے محرکات پر بھی مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں۔

روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق حادثہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب کلِموو سے ماسکو جانے والی مسافر ٹرین ویگونچسکی ضلعے سے گزر رہی تھی۔ پل کے اچانک گرنے سے ٹرین کا انجن اور کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

روسی وزارتِ ہنگامی حالات کے مطابق جائے وقوعہ پر اضافی امدادی ٹیمیں، ریسکیو آلات اور روشنی کے ٹاورز روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ رات کے وقت بھی تلاش اور امداد کا کام جاری رکھا جا سکے۔

ماسکو ریلوے کے ایک بیان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ٹرانسپورٹ آپریشنز میں غیر قانونی مداخلت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماسکو کی انٹر ریجنل ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹرز نے واقعے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

علاقائی گورنر الیگزینڈر بوگوماذ نے اپنے بیان میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو افراد، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، شدید زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں کو بریانسک کے قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق تمام متاثرہ مسافروں کو قریبی اسٹیشن پر منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ماسکو پہنچانے کے لیے ایک خصوصی ریزرور ٹرین کا انتظام کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

فائل فوٹو

خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے گوٹھ محراب آنے والی کراچی کی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کراچی سے آئی خاتون نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مزار یتیم شاہ میں کھدائی کی، خاتون کہتی ہے یہاں خزانہ دفن ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی۔

اس حوالے سے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ قبروں کے پاس کھدائی پر علاقہ مکین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ
  • خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے
  • غزہ :غذائی قلت اور فاقہ کشی سے 4 بچوں سمیت 15 افراد شہید
  • چلتی ٹرین پر سوار ہونے والا شخص پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ٹرین تلے آکر جاں بحق
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • وائلڈ لائف کارروائیاں؛ لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے
  • کراچی میں درجنوں عمارتیں خستہ حال ہیں، سندھ حکومت صرف تماشائی بنی ہوئی ہے، ارشد وہرہ
  • خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار