کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،

جن کی شناخت فیضان اور ساگر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 3 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر بند کے قریب  پولیس نے ایک ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 2 مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا جسکی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج کیوں نہ ہوسکا؟

سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار شخص کی موٹر سائیکل سوار شخص پر شدید تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی وائرل ویڈیو میں  موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔

 https://Twitter.com/NKMalazai/status/1929422779834642531

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی کار کو ٹکر لگ گئی، کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا، موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہی لیکن بہنوں کی منت سماجت پر بھی نوجوان کو نہیں چھوڑا گیا۔

کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے سلمان فاروقی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جس کے خیابان اتحاد کمرشل پر قائم  دفتر پر بھی پولیس کی ٹیم نے دورہ کیا جہاں سلمان فاروقی موجود نہیں تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے ابھی تک باضابطہ تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ  کیا ہے؟

پولیس ذرائع کے مطابق سلمان فاروقی بائیونک فلمز نامی اشتہاری کمپنی کا سربراہ ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیےمختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ متاثرہ فیملی کی بھی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بائیونک فلمز پولیس تشدد سلمان فاروقی کراچی مقدمہ موٹر سائیکل سوار

متعلقہ مضامین

  • کراچی: موٹر سائیکل سوار پر تشدد، عینی شاہد نے مقدمہ درج کروایا
  • کراچی :موٹر سائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
  • موٹر سائیکل سوار پرتشدد کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا
  • کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں شہری پر تشدد، بااثر شخص کا سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد
  • کراچی میں شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج کیوں نہ ہوسکا؟
  • ملزمان کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے: عدالت
  • پھول نگر: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے