چلاس، ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر چلاس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایل ایچ وی کو ہراساں کرنے کی خبر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد آئی جی پولیس گلگت بلتستان کے حکم پر چلاس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او گوہر آباد ایس آئی شاہ میرزہ و عملہ پولیس گوہر آباد نے ڈرن MCH کی LHV کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔ سپیشل ٹیم میں SDPO گوہر آباد انعام الرحمان، DSP فقیر محمد، ایس ایچ او گوہر آباد و عملہ نے واقعہ کے فوری بعد ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الحمید کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا تھا تاہم ملزم کے دور افتادہ گاوں میں پناہ لینے اور چھپنے کے بعد ٹیمیں نالہ میں پیادہ روانہ کر دی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گوہر آباد
پڑھیں:
حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
حیدرآباد:سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔