مونس علوی کی کراچی کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کی مشروط پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا کہنا ہے کہ حکومت ہم سے یہ 300 فیڈرز لے تو شہر کو لوڈشیڈنگ فری کردیں گے۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں 2129 فیڈرز میں سے 300 فیڈرز پر 87 فیصد کا نقصان ہے، یہ نقصان شہر میں لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہم سے یہ 300 فیڈرز لے تو شہر کو لوڈشیڈنگ فری کردیں گے۔ ہم ان 300 فیڈرز پر بجلی دینے کو تیار ہیں، حکومت ہمیں ریکوری کردے۔
کے الیکٹرکے کے ترجمان نے کہا کہ شہر میں کسی کو مفت بجلی کی فراہمی ممکن نہیں، بجلی صارفین کا ٹیرف پورے پاکستان میں یکساں ہے
ان کا کہنا ہے کہ شہر میں 70 فیصد علاقہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں، کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا، ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت 2030 تک شہر 90 فیصد لوڈشیڈنگ فری ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 2030 تک صارفین کی تعداد 50 لاکھ، بجلی کی ترسیل 5 ہزار میگاواٹ ہوگی۔ فیڈر سے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور صنعتوں کو گرڈ سے منسلک کر کے بجلی دینے کو تیار ہیں، معاشی سرگرمی بڑھنے سے کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا، کے الیکٹرک 4500 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لوڈشیڈنگ فری کے الیکٹرک
پڑھیں:
صارفین کیلئے بری خبر،بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع،سماعت 29ستمبرکوہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے 19 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔(جاری ہے)
نیپراکے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست کے تحت بجلی اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاہم درخواست پر 29 ستمبرکو سماعت کی جائے گی۔نیپرا نے بتایا کہ اگست میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت تخمینہ 7 روپے 31 پیسے لگایا گیا تھا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ درخواست منظوری کی صورت میں ملک بھر کے صارفین پر3 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔