اسلام آباد تھانوں کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
دارالحکومت اسلام آباد کے تھانوں کو اسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں 30 دن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر کے تھانوں کی تزئین وآرائش 25 جون تک مکمل کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانوں میں آئی ٹی انفرا اسٹرکچر اور ہیومن ریسورس کو بہتر بنایا جائے گا، اسلام آباد کے تھانوں کو قومی اور ملی یکجہتی کی تھیم دیے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اسلام آباد، ہیڈکوارٹرز، اے آئی جی لاجسٹک اور ایس ایس پی آپریشنز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق اقدام کا مقصد شہریوں کو عوام دوست پولیسنگ مہیا کرنا ہے، اسلام آباد پولیس جدید طرز کی پولیسنگ پر عمل پیرا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس کے
پڑھیں:
بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ضلع شیرانی میں دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔