حکومت کا بڑا فیصلہ: بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو ’’فتنہ الہندوستان‘‘ قرار دے دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے بلوچستان میں سرگرم تمام دہشت گرد تنظیموں کو ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کا نام دے دیا ہے۔وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں آئندہ ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کہلائیں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نام ان تنظیموں کے اصل نظریے، عزائم اور مقاصد کی درست عکاسی کرتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ دہشت گردوں کے بیانیے کو بے نقاب کرنے اور عوام کو ان کے اصل چہرے سے آگاہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے متعلقہ اداروں کو اس نئی اصطلاح کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد قوم کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بیرونی قوتوں کی جانب سے کی جا رہی ہے، اور ان کا ایجنڈا ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 جولائی کو بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
21 جولائی کو علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی ایجنٹوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔