سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 34 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، ننکانہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد و دیگر شہروں میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کی شناخت محمد اشفاق، اسماعیل خان، نصیراللہ اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 415 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے ہیں، ان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، ننکانہ، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد و دیگر شہروں میں کی گئی۔ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کی شناخت محمد اشفاق، اسماعیل خان، نصیراللہ اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔ رواں ماہ کے دوران 5 ہزار 45 کومبنگ آپریشنز کے دوران 604 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشنز میں 2 لاکھ 9 ہزار 518 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کے کیا گیا
پڑھیں:
کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
(اُسامہ ملک)کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑے گئے۔
رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی میں کارروائی کی جہاں سےفتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے،ملزم نور زادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب کارندے تھے جو بعد میں مارے جاچکے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ترجمان کے مطابق ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔ رینجرز نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔