دبئی میں ہوٹل سے 41 پیشہ ور بھکاری گرفتار؛ لاکھوں کی نقدی بھی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
دبئی میں پولیس نے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پیشہ ور بھکاریوں کے ایک منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔
پولیس نے کارروائی کے نتیجے میں ایک ہوٹل سے 41 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو بظاہر سیاحتی ویزے پر ملک میں داخل ہوئے تھے لیکن دراصل وہ بھیک مانگنے جیسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ان افراد کے قبضے سے 60 ہزار درہم کی خطیر رقم بھی برآمد ہوئی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 لاکھ روپے بنتی ہے۔
یہ سب ’’المسباح‘‘ نامی خفیہ آپریشن کا حصہ تھا، جسے جنرل ڈپارٹمنٹ آف کرمنل انویسٹی گیشن کے سسپیکٹس اینڈ کرمنل فینومینا ڈپارٹمنٹ نے ترتیب دیا اور نہایت مؤثر انداز میں انجام دیا۔ پولیس کو اس گروہ کی سرگرمیوں کی اطلاع 901 ہیلپ لائن کے ذریعے موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ چند افراد دبئی کے مختلف علاقوں میں دعا کی مالائیں اور مذہبی اشیاء بیچنے کی آڑ میں لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری نگرانی کا عمل شروع کیا، اور جلد ہی تین عرب باشندوں کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ ایک منظم بھکاری گروہ کا حصہ ہیں۔ ان کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کا دائرہ وسیع کیا اور باقی ساتھیوں کو بھی ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا، جہاں یہ تمام افراد قیام پذیر تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام لوگ عرب ممالک سے وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات آئے تھے اور اپنی رہائش ایک ہوٹل میں رکھی ہوئی تھی تاکہ مشتبہ نہ لگیں، جبکہ عملی طور پر وہ شہر کے مختلف مقامات پر نکل کر لوگوں کے جذبات سے کھیلتے ہوئے پیسے بٹورنے میں مصروف تھے۔
دبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ شہر کی سلامتی اور وقار برقرار رکھا جا سکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کاہنہ میں10 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے)
ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گائوں سے گرفتار کیا،ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی،متاثرہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔