فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشتگرد حملے، مزید شواہد سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کردیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی، جس کے مزید شواہد سامنے آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی
ذرائع کے مطابق بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اسے خوب اچھالتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہر حملے سے پہلے اور بعد میں بھارتی سوشل میڈیا ان خبروں کو پھیلاتا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوری طرح متحرک نظر آتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے جعلی اور اے آئی ویڈیوز تک چلائیں، یہ تمام شواہد فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کی منظم بھارتی منصوبہ بندی کی طرف نشاندہی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں سوراب میں کالعدم تنظیم (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید
فتنہ الہندوستان کے ہر حملے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا دہشتگردوں کے بیانیے کو سپورٹ کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان بُنیان مرصوص پاکستان بھارت جنگ دہشتگرد حملے فتنہ الہندوستان معرکہ حق وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان ب نیان مرصوص پاکستان بھارت جنگ دہشتگرد حملے فتنہ الہندوستان معرکہ حق وی نیوز فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں بھارتی میڈیا ہر حملے
پڑھیں:
قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، اور اس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 19 جولائی سے جاری آپریشن میں اب تک کل 8 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ اور خطے کا امن تباہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی پراکسیز کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر آپریشن دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان قلات آپریشن وی نیوز