ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، تین رکنی چور گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ڈولفن اسکواڈ کی کرائم ہاٹ سپاٹس پر اسنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق نوانکوٹ واردات کی نیت سے گھروں کی ریکی کرنے والے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ملزمان خاتون سمیت گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے تھے اور رکشہ پر فرار ہو جاتے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار شمائلہ، جہانگیر، علی ریکارڈ یافتہ ہیں اور سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جبکہ ان کو کارروائی کے لئے تھانہ نوانکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے جامعہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
لاہور:ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔
جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن و ٹیم کو شاباش دی گئی۔