دہشت گرد خون کے پیاسے، پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے: وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کوئٹہ:وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں اور پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔
بلوچستان گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں،افواج پاکستان نے دشمن کو شکست دی جو وہ عمربھر یاد رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیا، دشمن کو ایسا جواب ملا جسے وہ بھول نہیں سکے گا، کشیدہ صورتحال کے دوران پوری قوم نے اتحاد اوریکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا، یہ جنگ مختصر لیکن انتہائی خطرناک تھی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا، عسکری قیادت نے جنگ میں کامیابی کے ذریعے قوم کا سرفخر سے بلند کیا، بلوچستان کے عمائدین نے قائد اعظم کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد خون کے پیاسے ہیں اور پاکستان میں ترقی نہیں چاہتے، نوازشریف کے دور میں بلوچستان میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے،ان عناصر کے عزائم کو مل کر نا کام بنانا ہے، 2010میں متفقہ این ایف سی ایوارڈ منظور ہوا۔
ان کا کہنا تھا قومی یکجہتی کیلئے فنڈز کی کمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، حکومت نے بلوچستان کی ترقی کیلئے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں، بھائی باہمی معاملات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں، پنجاب نے اپنے حصے سے بلوچستان کیلئے فنڈز فراہم کیے۔
وزیراعظم نے مزید کہنا کہ بلوچستان کیلئے فنڈز کی فراہمی احسان نہیں، ہمارا فرض ہے، وفاقی اکائیاں بھائیوں کی طرح ہیں، مل کر آگےبڑھنا ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلوچستان کی پاکستان کی کی ترقی
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔