UrduPoint:
2026-07-24@06:46:12 GMT

گلیشیئر محض برف نہیں بلکہ ذریعہ حیات ہیں، امینہ محمد

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

گلیشیئر محض برف نہیں بلکہ ذریعہ حیات ہیں، امینہ محمد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے جمعرات کو تاجکستان کے ونج یاخ گلیشیئر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بہت بڑے پیمانے پر ٹھوس برف کا دلکش نظارہ دیکھا جسے اب معدومیت کا خطرہ لاحق ہے۔

ملک کے شمالی علاقے میں واقع یہ گلیشیئر وسطی ایشیا میں بہت سے لوگوں کے لیے پانی کا اہم ترین ذریعہ ہے جس پر لاکھوں زندگیوں اور روزگار کا انحصار ہے۔

لیکن موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ گلیشیئر تیزی سے پگھل رہا ہے اور گزشتہ آٹھ دہائیوں میں اس نے اولمپک سائز کے 6.

4 ملین تالابوں کے برابر پانی کھو دیا ہے۔

29 مئی سے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئروں کے تحفظ پر شروع ہونے والی عالمی کانفرنس میں ایسے مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے جن کے باعث گلیشیئر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں اور ان سے وابستہ زندگیاں اور روزگار بھی خطرے کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس یکم جون تک جاری رہے گی۔

کانفرنس میں بات کرتے ہوئے امینہ محمد کا کہنا تھا کہ گلیشیئر محض برف نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے خوراک، پانی اور تحفظ کے ضامن ہیں۔

گلیشیئروں کی موت

گلیشیئر اور برف کی تہیں دنیا کا تقریباً 70 فیصد تازہ پانی اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں اور اس طرح یہ انسان اور معیشتوں کی بقا کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

گزشتہ چھ میں سے پانچ برس کے دوران گلیشیئر جس رفتار سے پگھلے ہیں اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی سیکرٹری جنرل سیلیسٹ ساؤلو نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئر مر رہے ہیں۔ کسی گلیشیئر کی موت کا مطلب بہت بڑی تعداد میں برف کا ختم ہو جانا ہے۔ یہ دنیا کے ماحولیاتی نظام، معیشتوں اور سماجی تانے بانے کی موت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلیشیئروں کے پگھلنے سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے جیسے واقعات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے جبکہ یہ پگھلاؤ زراعت اور جنگلات سمیت کئی شعبوں پر بھی منفی طور سے اثرانداز ہوتا ہے۔

انسان اور زمین کا تحفظ

امینہ محمد نے کہا کہ گلیشیئر جس رفتار سے پگھل رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ لوگوں اور کرہ ارض کو تحفظ دینے کے کام میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔

رواں سال نومبر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس 'کاپ 30' سے قبل دوشنبے میں ہونے والی اس کانفرنس میں گلیشیئروں کے تحفظ کو عالمی موسمیاتی ایجنڈے میں سرفہرست لانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سیلیسٹ ساؤلو کا کہنا تھا کہ گلیشیئروں کی نگرانی اور ان کے خاتمے کے حوالے سے انتباہی نظام کو بہتر بنانے سے سائنس اور خدمات کے مابین فرق کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

گلیشیئروں کے پگھلاؤ کی رفتار کو سست کرنے کے لیے طے پانے والے فیصلوں کو ٹھوس اقدامات میں بدلنا ضروری ہے۔بین النسلی بات چیت

امینہ محمد نے تاجکستان میں موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کے کام میں سرگرم نوجوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ گلیشیئروں کے تیزرفتار پگھلاؤ کو روکنے کے اقدامات بین الاقوامی اور کانفرنس میں ہونے والی بات چیت کے مطابق ہونا چاہئیں۔

آج جو فیصلے لیے جائیں گے وہ آنے والی نسلوں کی زندگی پر اثرانداز ہوں گے۔ کسی فرد کے مستقبل کو اس کی رائے لیے بغیر متشکل کرنے سے ان کے وہ حقوق متاثر ہوتے ہیں جنہوں نے ان کے مستقبل اور امنگوں کا تعین کرنا ہو۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان مستقبل کے لیے اپنے تصور کی وکالت جاری رکھیں گے۔ انہیں آواز اٹھاتے رہنا اور یاد رکھنا ہو گا کہ یہ زندگی کے سفر کا معاملہ ہے اور اس میں اٹھایا جانے والا ہر قدم اہم ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گلیشیئروں کے کانفرنس میں کہ گلیشیئر انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی