کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی مختلف شخصیات سے ملاقات، تقریب میں شرکت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
علامہ مقصود ڈومکی نے کوئٹہ میں مختلف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ خمینی کی برسی کی مناسبت پر منعقد ہونیوالے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر، بانیٔ انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین (ص) کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک اہم فکری و نظریاتی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس "فلسطین کی تحریکِ آزادی کی جدوجہد میں حضرت امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے 2 جون کو منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ کے پرنسپل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء، سیاسی و سماجی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء محمد عارف دمڑ، ادارہ قرآن بلوچستان کے ڈائریکٹر مولانا ذاکر حسین درانی، جمعیت غرباء اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماء مولانا عبدالحق ہاشمی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء حافظ ادریس مغل، مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کے ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی، نیو کوئٹہ پبلک اسکول کے ڈائریکٹر آغا سید عبدالرؤف سجادی اور معروف سماجی شخصیت کیو آر سی ٹرسٹ کے چیئرمین آغا سید عادل شاہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ نہ صرف اسلامی انقلاب کے بانی تھے، بلکہ انہوں نے پوری امت مسلمہ کو اتحاد، حریت، اور ظلم کے خلاف قیام کا درس دیا۔ فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت امام خمینیؒ کی زندگی کا بنیادی اصول تھا۔ ان کی فکر آج بھی حریت پسند اقوام کے لیے مشعل راہ ہے۔ امام خمینیؒ نے اسرائیل کو کینسر کا پھوڑا قرار دیا اور امت مسلمہ کو اسرائیلی ظلم اور قبضے کے خلاف متحد ہونے کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس امام خمینیؒ کی فکر، فلسفۂ وحدت اور مسئلۂ فلسطین کے دفاع کے حوالے سے بیداری کی ایک مؤثر کوشش ہوگی، جس میں مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ شخصیات شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شرکت کی دعوت علامہ مقصود بلوچستان کے ڈومکی نے
پڑھیں:
تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبرپختونخوا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔
صوبائی صدر پیپلز پارٹی محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں غیر سنجیدہ حکومت ہے، یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ حکومت سنجیدہ ہوتی تو اس سے قبل کئی بار امن و امان اور دیگر مسائل پر بات ہو چکی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔
محمد علی شاہ باچا نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے دھرنوں اور مظاہروں سے فارغ ہو تو عوامی مسائل کی جانب توجہ دے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کل ہونیوالی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔
دریں اثنا، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طلب کردہ اے پی سی میں شرکت سے معذرت کرلی ۔
اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ اے پی سی حکومت نے بلائی ہے اس میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا حکومت اپنے فیصلے کرچکی ہے کانفرنس میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ بحیثیت ایک سیاسی جماعت تحریک انصاف اگر کل جماعتی کانفرنس بلاتی تو ضرور شرکت کرتے۔
دوسری جانب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سیاسی جماعتوں کے اے پی سی میں عدم شرکت کے اعلان پر کہا ہے کہ کل امن و امان پر اے پی سی بلائی ہے، جو اے پی سی میں شرکت نہیں کرتے انہیں عوام کی پرواہ نہیں۔
یاد رہے کہ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔