بلوچستان کے علاقے سوراب میں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم (بی ایل اے) کے دہشتگردوں کے بذدلانہ حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنز ریونیو شہید ہوگئے ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے ضلع سوراب میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ حملہ کیا ہے۔ 50 سے زائد دہشتگردوں نے شہری علاقوں، سرکاری عمارتوں اور معصوم بلوچ عوام کو نشانہ بنایا، جس میں اے ڈی سی ریونیو  ہدایت بلیدی نے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری رسپانس دیتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے، اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ متعدد دہشتگرد موقع سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کے ساتھ ہندوستان کا ناپاک اتحاد: میدان جنگ میں شکست کے بعد دہشتگردی

یہ حملہ نہ صرف ریاستی رٹ پر حملہ ہے، بلکہ بلوچستان کے پرامن عوام کی عزت و حرمت، چادر اور چاردیواری کی پامالی بھی ہے، جلتے گھروں میں خواتین اور بچے محصور ہیں، جس کی ہر ذی شعور شخص مذمت کرتا ہے۔

ریاست پاکستان ایسے بزدل عناصر اور ان کے بیرونی سرپرستوں کو خبردار کرتی ہے کہ دہشتگردی کی ہر کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ایسے عناصر اور ان کے ہینڈلرز کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کے ہوشربا انکشافات

یہ بات اب عالمی برادری کے لیے بھی ناقابلِ انکار ہے کہ بھارت بلوچستان میں ریاست مخالف دہشتگردی کو منظم انداز میں ہوا دے رہا ہے، ریاست پاکستان، بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز متحد ہیں۔ دشمن کے ہر وار کا جواب اتحاد، قربانی اور عزم سے دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان بی ایل اے سوراب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان بی ایل اے سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے بی ایل اے

پڑھیں:

شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی

شیرانی(ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی کے سرحدی علاقے ضلع شیرانی میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا جوان شہید ہوگیا۔

نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی، حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • ضلع شیرانی: دہشت گردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسزکے4 جوان شہید
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
  • شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی