بلوچستان میں صحافت سے وابستہ خواتین نہ صرف میدان میں کام کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں بلکہ اداروں کے اندر صنفی امتیاز، معاشرتی دباؤ اور تحفظات کی کمی ان کے سفر کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔

ہراسانی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر نظام کی عدم موجودگی اکثر خواتین کو خاموشی اختیار کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

سعدیہ جہانگیر گزشتہ 15 برس سے کوئٹہ میں صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اس وقت ’پبلک نیوز‘ میں بطور بیورو چیف خدمات انجام دے رہی ہیں، کہتی ہیں:

’میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کو روز یہ ثابت کرنا پڑتا ہے کہ انہیں کام کرنا آتا ہے‘۔

تعلیمی چیلنجز اور پیشہ ورانہ سفر

بلوچستان میں خواتین کے لیے تعلیم حاصل کرنا ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔ 2024 کے سینیٹ میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق:

پاکستان میں شرح خواندگی
صوبہ شرح
پنجاب 66.

3%
سندھ 61.8%
خیبر پختونخوا 55.1%
بلوچستان 54.5%

جنس کی بنیاد پر شرح خواندگی

جنس شرح
مرد (مجموعی) 73.4%
خواتین (مجموعی) 51.9%
بلوچستان میں مرد 69.5%
بلوچستان میں خواتین 36.8%

بلوچستان میں تعلیم نسواں

زمرہ شرح
مجموعی تعلیم نسواں 18%
دیہی علاقوں میں تعلیم نسواں 2%+

سعدیہ کہتی ہیں کہ انہوں نے صحافت کا انتخاب اس لیے کیا تاکہ وہ ان لوگوں کی آواز بن سکیں جن کی آوازیں اکثر دب جاتی ہیں۔ لیکن قبائلی جھگڑوں، بم دھماکوں کی کوریج اور معاشرتی پابندیوں نے ان کے حوصلے کو کئی بار آزمایا۔

میدان کی خطرناک کوریج

سعدیہ 2019 کے ایک بم دھماکے کی رپورٹنگ کو یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں:

’پولیس نے علاقے کو محفوظ قرار نہیں دیا تھا، پھر بھی ہمیں بھیجا گیا۔ جیسے ہی ہم پہنچے، ایک اور دھماکہ ہوا۔ اُس لمحے لگا کہ شاید یہ میری زندگی کا آخری لمحہ ہے‘۔

صنفی امتیاز اور ادارتی رویے

سعدیہ کا کہنا ہے کہ صحافتی اداروں میں خواتین کو اکثر مرد ساتھیوں سے کم تنخواہ دی جاتی ہے، اور ان کی رپورٹس نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔

’بلوچستان کے 32 اضلاع میں صرف 2 خواتین بیورو چیف ہیں۔ آج بھی ہمیں برابر مواقع نہیں دیے جاتے‘۔

معاشرتی رکاوٹیں

بلوچ معاشرہ خواتین کو گھر سے باہر کام کرنے پر شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعدیہ کہتی ہیں:

’لوگ کہتے ہیں کہ مجھے گھر میں ہونا چاہیے، لیکن میں آج بھی انہی کے ساتھ کھڑی ہوں جو معاشرے کی بہتری چاہتے ہیں‘۔

ذہنی دباؤ اور خطرات

عطیہ اکرم، جو گزشتہ 19 سال سے اے آر وائے میں بطور رپورٹر کام کر رہی ہیں، کہتی ہیں:

’جب ہم عوامی مقامات پر رپورٹنگ کرتے ہیں تو لوگ ہمیں غیر سنجیدہ اور غیر پیشہ ور سمجھتے ہیں‘۔

عطیہ کہتی ہیں کہ انہیں خواتین کی صحت پر رپورٹنگ کی وجہ سے مقامی حکام اور گروہوں کی جانب سے دباؤ اور دھمکیاں دی گئیں۔

’کئی بار کہا گیا کہ رپورٹنگ روک دوں، لیکن میں نے اپنا کام جاری رکھا‘۔

صحافتی دائرہ محدود

اقصیٰ میر، جنہوں نے بلوچستان میں ماحولیاتی مسائل پر رپورٹنگ کی، کہتی ہیں کہ غیر قانونی کان کنی اور ماحولیاتی نقصان کو اجاگر کرنے پر انہیں مافیا کی جانب سے دھمکیاں ملیں، جس کے بعد انہوں نے صحافت چھوڑ دی۔

جنسی ہراسانی اور قانونی تحفظ کی کمی

‘Protection against Harassment of Women at Workplace  Act, 2010’  کے مطابق ہر ادارے میں ہراسانی کے خلاف کمیٹی قائم ہونا لازم ہے، لیکن بیشتر میڈیا ادارے اس قانون پر عملدرآمد نہیں کرتے، جس کی وجہ سے خواتین کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی ممکن نہیں ہو پاتی۔

عرفان سعید، ایک سینئر صحافی کے مطابق:

’ویج ایوارڈ کے تحت مرد و خواتین کی یکساں تنخواہیں ہونی چاہییں، لیکن اصل میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں‘۔

صحافتی جدوجہد اور دباؤ

سعدیہ جہانگیر کہتی ہیں کہ انہیں خواتین کے مسائل پر رپورٹنگ کی وجہ سے نہ صرف مقامی قبائل بلکہ سماجی حلقوں کی طرف سے بھی دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا گیا، مگر وہ ڈٹی رہیں۔

ماہرین کی تجاویز

شہزادہ ذوالفقار، سینئر صحافی اور سابق صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کہتے ہیں:

’بلوچستان میں صحافت کرنے والی خواتین کی تعداد 20 سے 22 کے درمیان ہے، لیکن وہ تمام اہم موضوعات پر بہترین کام کر رہی ہیں‘

ان کے مطابق:

خواتین صحافیوں کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔ میڈیا ہاؤسز میں ہراسانی کے خلاف مؤثر کمیٹیاں قائم کی جائیں۔ آن لائن ہراسانی کے خلاف الگ ڈیسک بنایا جائے۔ صحافیوں کی ذہنی صحت کے لیے معاونت مراکز قائم کیے جائیں۔

ڈاکٹر غلام رسول، سربراہ شعبہ نفسیات بولان میڈیکل کالج:

’صحافیوں کی ذہنی صحت کے لیے حکومت کو تربیتی مراکز اور مشاورت کی سہولیات مہیا کرنی چاہیے‘۔

بلوچستان میں خواتین صحافیوں کو نہ صرف ادارتی اور معاشرتی رکاوٹوں کا سامنا ہے بلکہ وہ جان کے خطرات اور ذہنی دباؤ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ ان کی بہادری قابل تحسین ہے، مگر اس شعبے میں ان کے تحفظ، ترقی اور برابری کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سدرہ عارف

بلوچستان خواتین صحافی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان خواتین صحافی بلوچستان میں میں خواتین پر رپورٹنگ خواتین کو دباؤ اور کے مطابق رہی ہیں کام کر کے لیے

پڑھیں:

ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث

اداکارہ کومل میر جو ڈرامہ عہدِ وفا سے مقبول ہوئیں، ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں تاہم اس ڈرامے کی پہلی قسط کے بعد ان کی ظاہری شکل اور اداکاری سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے کئی صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ کومل کی شکل ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے باعث پہلے سے خاصی مختلف لگ رہی ہے بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے ایک صارف نے کہا کہ کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان کا چہرہ "بوٹاکس فیس" جیسا لگ رہا ہے کچھ افراد نے جذباتی مناظر میں ان کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ پرکشش اور دلکش نظر آتی تھیں کومل میر کی یہ نئی شکل اور اداکاری کا انداز مداحوں کو تقسیم کر چکا ہے جہاں ایک طرف تنقید ہو رہی ہے وہیں کچھ صارفین ان کے نئے تجربے کو سراہ بھی رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • بارشیں اور حکومتی ذمے داری
  • جعلی بیج زراعت اور کلائیمیٹ چینج
  • ایف ٹی اے ہندوستان کی صنعتی پالیسی میں ایک خطرناک تبدیلی ہے، جے رام رمیش
  • سینیئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں
  • ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • مودی دور میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک اضافہ: بی جے پی رہنماؤں پر جنسی زیادتی کے الزامات
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
  • حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی
  • وزیر اعظم کا اہم اقدام ،خواتین کیلئے’’ آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم،صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی ؟ جانیے
  • سینیٹ الیکشن میں "پھسلن سے بچاؤ فارمولا" کامیاب، ارکان نے دوسروں کا ووٹ باکس میں ڈالا ، مقامی صحافی کا دعویٰ