امام خمینی کی دیومالائی شخصیت کے حوالے سے سیکرٹری انجمن علامہ سید تجمل الحسینی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی علوم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوئے۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دو سالہ مدت پوری کرنے کے بعد سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی نے سپریم کونسل کے ساتھ مشاورت کے بعد انہیں ایک سال کی ایکٹینشن دی۔ یوں تین سال تک اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دینے کے بعد 2 فروری بمطابق 3 شعبان المعظم کو اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ جامع مسجد کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری نے 5 مارچ 2025ء کو دیگر 24 افراد سمیت انہیں انجمن حسینیہ کا رکن منتخب کیا اور 10 مارچ کو انہیں ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب کیا گیا اور اسوقت اسی پلیٹ فارم سے علاقے کی خدمت کر رہے ہیں۔ علامہ صاحب کے ساتھ ہماری ٹیم نے 36ویں برسی کی مناسبت سے امام خمینی کی شخصیت کے حوالے سے، کرم میں ریلوے ٹریک کے ممکنہ منصوبے، نیز اعلیٰ پاکستانی وفد کے دورہ ایران کی اہمیت کے حوالے سے انکے ساتھ خصوصی نشست رکھی ہے۔ جو پیش خدمت ہے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
“کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل غزہ بالخصوص معصوم بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات 18کو صبح 10بجے شاہراہ قائدین پر ہونے والے “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اسکولوں میں بڑے پیمانے پر رابطے کیے جارہے ہیں، مارچ میں شہر بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔
مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے اسکولوں کے پرنسپلز اور منتظمین کو “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کے حوالے سے خطوط بھی ارسال کیے گئے ہیں، غزہ چلڈرن مارچ کی تیاریوں و انتظامات کے لیے اور مارچ کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں پیر کے روز “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” کے حوالے سے ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مارچ کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، متعدد فیصلے اور اقدامات طے کیے گئے اور ذمہ داران کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ مارچ میں اسکول کے بچے پوسٹر سازی ، تقاریر اور پریزینٹیشنز کے ذریعے بھی اپنی آواز قومی و بین الاقوامی میڈیا پر اُجاگر کریں گے۔
دریں اثناءمنعم ظفر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 23ماہ سے غزہ لہو میں نہا رہا ہے، 65ہزار سے زائد فلسطینی شہید، 22ہزار سے زائد معصوم بچے شہید، مساجد، اسپتال، اسکول، پناہ گزین کیمپ ، سب پر حملے ، عورتیں ، بوڑھے اور بچے ظلم کا نشانہ، امریکہ اور اسرائیل کی درندگی نے غزہ کو قبرستان بنا دیا ہے۔
، غزہ بھوک سے تڑپ رہا ہے، 10لاکھ سے زائد افراد خوراک سے محروم، 5لاکھ سے زائد قحط کے شکنجے میں، سیکڑوں بچے بھوک اور بیماری سے شہید، غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، ضروری ہے کہ اپنی آواز کو فلسطین کے مظلوم بچوں کی آواز بنا یا جائے، غزہ کے لیے نکلا جائے کیونکہ معصوم بچوں کے لہو کا قرض ہم سب پر فرض ہے ۔