کراچی، راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں اے وی ایل سی شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار شہریار علی ولد اقبال احمد کو رئیل اسٹیٹ کے اندر گولی مار دی گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی یوسف پلازہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اہلکار کو ایمبولنس کے زریعے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، دوستی کا خونی انجام, دوست کے ہاتھوں نوجوان ہلاک
چھیپا حکام کے مطابق پولیس اہلکار شہریار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے مطابق زخمی اہلکار نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
پولیس ابتدائی طور پر واقعے کو ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ ایس ایچ او یوسف پلازہ کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار کے مطابق
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔