پولیس کی بڑی کارروائی: سیمنٹ کی بوریوں میں چھپائی گئی 3 ہزار کلو گرام چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:موچکو پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ چھالیہ سیمنٹ کی بوریوں کی آڑ میں حب چوکی کے راستے کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہےکہ پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران حب چوکی سے آنے والے ایک سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو مشکوک سمجھ کر روک لیا، ٹرک پر بظاہر 340 سیمنٹ کی بوریاں لوڈ تھیں لیکن جب ان کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی تو صرف 193 بوریاں سیمنٹ سے بھری ہوئی نکلیں۔
پولیس کے مطابق باقی 147 بوریوں میں چھالیہ چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 3001 کلو گرام ہے، چھالیہ کو کراچی اسمگل کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں ترسیل کیا جانا تھا، جہاں اسے گٹکا، ماوا اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔
پولیس نے موقع پر موجود ٹرک ڈرائیور محمد نصیر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے حراست میں لے لیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے کر کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ چھالیہ اور اس جیسے دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ نوجوان نسل کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں چھالیہ اور گٹکا کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، لیکن غیر قانونی اسمگلنگ نیٹ ورک اب بھی سرگرم ہیں جو کہ مختلف طریقوں سے اسمگلنگ کی کوشش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے "پمپکن ڈے" کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 برس کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔