اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) ملک کی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پرانی لاش ملنے کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تقریباً 25 دن پرانی ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے جس سے برآمد ہونے والی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈرم میں بند کیا گیا تھا، ابتدائی معائنے سے خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ معلوم ہوئی ہے، لاش کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ لاش سے شدید بدبو اٹھ رہی ہے۔(جاری ہے)
، پولیس نے کیمیکل تجزیے کے لیے لاش کے نمونے حاصل کر لیے ہیں تاکہ موت کی وجہ اور وقت کا درست تعین کیا جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ ابھی تک خاتون کی شناخت کے حوالے سے پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کے لیے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اس مقصد کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے اور گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچنے میں مدد مل سکے، پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سنگین جرم کی طرف اشارہ کرتا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر کسی کی خاتون رشتہ دار لاپتہ ہے تو وہ فوری طور پر متعلقہ تھانے سے رجوع کریں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خاتون کی پولیس نے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔