ساہیوال: بچوں کے ہمراہ ٹرین کے نیچے خودکشی کرنیوالی ماں کی شناخت ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر نے والی خاتون کی شناخت ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی ماں اور اس کے بیٹوں کی شناخت ہو گئی ہے، 30 سالہ اقراء نے اپنے 3 سالہ بیٹے معاذ اور 1 سالہ بیٹے عمار کے ساتھ خودکشی کی۔
اقراء 2 ماہ قبل شوہر سے ناراض ہو کر بچوں سمیت میکے آئی تھی، ماں اور دونوں بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
اس سے قبل خودکشی کرنے والی خاتون اور دونوں بچوں کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں جبکہ خاتون اور بچوں کی شناخت کیلئے اِرد گرد کی آبادیوں میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی شناخت
پڑھیں:
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں کے جنگلات میں لگنے والی حالیہ بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں۔
سپارکو کی جانب سے پر جاری کردہ سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق گرمی کی حالیہ شدید لہر کے باعث جنگلات میں لگنے والی ہولناک آگ نے پنجاب کے ماحولیاتی لحاظ سے حساس علاقے 'کوٹلی ستیاں' کے 25 مقامات پر پھیلے ہوئے تقریباً 3,037 ہیکٹر (7,504.7 ایکڑ) پر مشتمل قدرتی جنگلات کو خاکستر کر دیا ہے۔
9 مئی سے 29 مئی 2026 تک کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد 'چِیڑ' کے جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ دریائے سندھ اور دریائے جہلم کے اہم ذیلی آبی ذخائر کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات صرف آگ سے جھلسنے والے فوری نقصانات تک محدود نہیں ہیں؛ بلکہ اس آفت نے مقامی پرندوں اور جنگلی حیات کی افزائشِ نسل کے عروج کے سیزن کو شدید متاثر کیا ہے۔
نئے اگنے والے پودوں اور پنیریوں کو تباہ کر دیا ہے، اور اس متاثرہ زمین پر ایسی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کے پھیلنے کی راہ ہموار کر دی ہے جو آگ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اگرچہ مقامی آبادی اور محکمہ جنگلات کے عملے نے کئی علاقوں میں آگ پر کامیابی سے قابو پا لیا ہے، لیکن تیز اور گرم ہواؤں کے باعث ہمسایہ ڈھلوانوں پر اب بھی آگ پھیل رہی ہے، جس سے ماحول کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔