ساہیوال: ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ماں نے 2 بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ ساہیوال میں ریلوے پھاٹک کے قریب ماں نے دو بچوں سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ماں اور دونوں بچوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون اور بچوں کے رشتہ داروں کا پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔