data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے اعلان کیا ہے کہ دیامر اور خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں 14 جولائی سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق مہم کوہستان اپر، کوہستان لوئر اور کولائی پالس کے اضلاع میں چلائی جائے گی، جس کا ہدف ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہائی رسک یونین کونسلوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جامع حکمت عملی کے تحت مہم کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہر بار اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی مکمل کروائیں تاکہ بچوں کو نہ صرف پولیو بلکہ دیگر خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

نیشنل ای او سی نے کمیونٹی سے بھرپور تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کا واحد محفوظ اور مؤثر ذریعہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچوں کو

پڑھیں:

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 36 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری نہ تھمی، غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 36 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں

متعلقہ مضامین

  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 36 فلسطینی شہید
  • خیبرپختونخوا میں 14 جولائی سے پولیو مہم کا آغاز
  • حلقہ خواتین ضلع شمالی کے تحت اجتماع ارکان کل ہوگا
  • ضم شدہ اضلاع کا سب سے بڑا اسٹیک ہولڈر پختونخوا ہے‘بیرسٹرسیف
  • پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا
  • القرآن
  • سویڈن نے پاکستانیوں کیلیے ویزا سروس بحال کردی
  • خیبر پختونخوا میں احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا آغاز، بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع
  • کے پی حکومت کا ضم اضلاع کے متعلق وفاقی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار