سکیورٹی خدشات کے باعث شمالی اورجنوبی وزیرستان میں ایک بار پھر کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے کرفیو لگادیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی خدشات کے
پڑھیں:
سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل
ویب ڈیسک :سیکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس معطل کردی گئی۔
پاکستان ریلوے انتظامیہ کے مطابق 10 جولائی کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی،اس روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوسکےگی،10جولائی کو کوئٹہ سےکراچی جانے والی بولان میل بھی روانہ نہیں ہوگی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس حفاظتی انتطامات کے پیش نظرمعطل رہے گی۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا