وفاقی حکومت کابجٹ میں صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
وفاقی حکومت کابجٹ میں صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2025-26 میں صوبوں کو اسپتالوں تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کو صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کی ہدایات دی ہیں
حکومت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں اسپتال تعمیر ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے، صوبوں میں اسپتالوں کیلئے فنڈز وزارت قومی صحت فراہم کرے گی۔اسپتالوں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)میں 40 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں سے اسپتالوں کیلئے اراضی فراہمی کی درخواست کی ہے
آزاد کشمیر میں اسپتال تعمیر کیلئے ضلع میرپور، بھمبر کے نام زیر غور ہیں۔خیبرپختونخوا میں چترال، ضم شدہ اضلاع میں اسپتال تعمیر ہونگے، وفاقی حکومت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں اسپتال تعمیر کرے گی، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 5 سو بیڈز کا اسپتال تعمیر کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈی جی خان میں کینسر اسپتال تعمیر کرے گی، پنجگور 5 سو بیڈز اسپتال تعمیر پر 8 ارب روپے لاگت آنے کا امکان ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 31فلسطینی شہید پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک رابطہ انسانیت کیخلاف جرائم، شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی حکومت
پڑھیں:
خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خصوصی افراد کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔
Ansa Awais Content Writer