میرپورخاص: ڈی ایچ کیو اسپتال کی فارمیسی میں آتشزدگی، 2 کروڑ سے زائد کی ادویات موجود تھیں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
میرپور خاص کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اسپتال کی فارمیسی میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے وقت فارمیسی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات تھیں۔
فارمیسی انچارج علی زمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی فارمیسی میں آگ لگ گئی، آگ اے سی میں لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا، ادویات کا اہم ریکارڈ محفوظ ہے۔
فارمیسی کے انچارج کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فارمیسی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات تھیں۔
دوسری جانب صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر لیکھ راج کا کہنا ہے کہ اتوار کو فارمیسی بند ہوتی ہے، معاملہ مشکوک ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فارمیسی میں
پڑھیں:
ناخن کٹر میں موجود یہ سوراخ کس کام آتا ہے؟
ناخن کٹر ہم سب کے گھروں میں موجود کا ایک لازم ٹول ہے جس کی مدد سے ہم ناخن کاٹ کر صفائی ستھارائی کو یقینی بناتے ہیں۔
لیکن اس کٹر میں نیچے کی جانب ایک سوراخ موجود ہوتا ہے جس کے حوالے سے یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ کیا ہے۔
اگرچہ ناخن کٹر میں نیچے کی جانب موجود اس سوراخ سے ناخن نہیں کاٹے جاتے، لیکن یہ دیگر امور میں کام آسکتا ہے اور ان میں ایک استعمال درج ذیل ہے:
ناخن کٹر کے اس سوراخ میں عموماً کی چین یا رسی ڈال دی جاتی ہے۔ اس طریقے سے اس کے کھونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔