کراچی میں شہری پر تشدد کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج کیوں نہ ہوسکا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ایک شخص کی جانب سے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں متاثرہ نوجوان اپنی بہن کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے باوجود بھی تشدد کا سامنا کرنے سے نہ بچ سکا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار شخص کی موٹر سائیکل سوار شخص پر شدید تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی وائرل ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں ساتھیوں کے ساتھ تشدد کرنے والے شخص کے آگے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہی ہیں۔
https://Twitter.
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص اپنی بہنوں کے ساتھ جارہا تھا کہ موٹر سائیکل کی کار کو ٹکر لگ گئی، کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر ساتھیوں کے ساتھ مل کر تشدد کیا، موٹر سائیکل سوار شخص کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہی لیکن بہنوں کی منت سماجت پر بھی نوجوان کو نہیں چھوڑا گیا۔
کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے سلمان فاروقی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، جس کے خیابان اتحاد کمرشل پر قائم دفتر پر بھی پولیس کی ٹیم نے دورہ کیا جہاں سلمان فاروقی موجود نہیں تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد نے ابھی تک باضابطہ تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ کیا ہے؟
پولیس ذرائع کے مطابق سلمان فاروقی بائیونک فلمز نامی اشتہاری کمپنی کا سربراہ ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیےمختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ متاثرہ فیملی کی بھی تلاش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بائیونک فلمز پولیس تشدد سلمان فاروقی کراچی مقدمہ موٹر سائیکل سوارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بائیونک فلمز پولیس سلمان فاروقی کراچی موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سوار شخص سلمان فاروقی کار سوار شخص سوار شخص کی تشدد کی
پڑھیں:
کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں گزشتہ 20 دن سے زیرِ علاج تھی۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد سے خاتون کی آنتوں کو نقصان پہنچا تھا اور پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔
اسپتال حکام کے مطابق خاتون کو 4 جولائی کو اسپتال لایا گیا تھا، حالت شروع سے تشویشناک تھی۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا۔