راولپنڈی: غیر ملکی شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
سی سی ڈی راولپنڈی نے اغواء برائے تاوان میں ملوث انتہائی خطرناک اشتہاری ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم محمد شاہد نے دیگر ساتھیوں سے ملکر غیر ملکی شہری کو اغواء کرکے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔
ملزم تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی پر تشدد کی ویڈیو بنا کر ورثا کو سینڈ کرتا تھا، سفاک ملزم ڈکیتی، نقب زنی سمیت درجنوں سنگین جرائم کی ورداتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔